وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا 

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا 
وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے ہو گا۔ 

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔ انتخاب کے بعد سپیکر اسمبلی اجلاس کو آگے لے کر چلیں گے اور وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ووٹنگ کی جائے گی ۔یاد رہے کہ ن لیگ نے مریم نواز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کیاہے ۔

یاد رہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے ن لیگ کو 186 اراکین اسمبلی کی حمایت درکار ہو گی۔