دیپیکا پڈوکون کترینہ اور انوشکا سے زیادہ امیر ،500 کروڑ روپے کی مالک ہیں

 دیپیکا پڈوکون کترینہ اور انوشکا سے زیادہ امیر ،500 کروڑ روپے کی مالک ہیں
 دیپیکا پڈوکون کترینہ اور انوشکا سے زیادہ امیر ،500 کروڑ روپے کی مالک ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف، انوشکا شرما اور دیپیکا پڈوکون نے انڈسٹری میں تقریباً ایک ساتھ ہی کیریئر کا آغاز کیا۔
جنگ کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ تمام اداکاروں کی طرح یہ بھی فلموں کے علاوہ دیگر ایونٹس میں شرکت اور اشتہارات سے بھی پیسے کماتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف ایک اندازے کے طور پر شادیوں اور دیگر تقریبات میں پرفارم کرنے کے لئے 3.5 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں جبکہ کسی برانڈ کی تشہیر اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بھی بھاری رقم لیتی ہیں۔
ایک اندازے اور متعدد آن لائن رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف مجموعی طور پر 224 کروڑ روپے کی مالک ہیں۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما بہت کم لیکن مشہور اور بڑی فلموں میں کام کرتی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق وہ ایک فلم کے 13 سے 15 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر انوشکا شرما مجموعی طور پر 306 کروڑ روپے کی مالک ہیں۔
علاوہ ازیں دیپیکا پڈوکون بھی بالی ووڈ میں کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق وہ 500 کروڑ روپے کی مالک ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق واضح طور پر دولت کے اعتبار سے دیپیکا پڈوکون اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر موجود کترینہ کیف سے 123 فیصد زیادہ دولت کی مالک ہیں۔