سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی اے کو ملک بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘بحال کرنے کا حکم 

سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی اے کو ملک بھر میں سماجی رابطے کی ویب ...
سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی اے کو ملک بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘بحال کرنے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو ملک بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘بحال کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالت نے کہاکہ ’’ایکس‘‘سروس بغیر کسی خلل اور بندش کے بحال رکھی جائے ،عدالت نے پی ٹی اے اور دیگر فریقین سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کرلیا،عدالت نے پی ٹی اے کو بلاجواز انٹرنیٹ، ویب سائٹس، ایکس، دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے سے روک دیا۔