حمزہ شہباز شریف پارٹی سے کیوں ناراض ہیں؟

حمزہ شہباز شریف پارٹی سے کیوں ناراض ہیں؟
حمزہ شہباز شریف پارٹی سے کیوں ناراض ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت سازی کے عمل میں حمزہ شہباز کہیں نظر نہیں آئے، الیکشن سے پہلے حمزہ شہباز شریف اپنے حلقے میں انتخابی مہم تک محدود رہے، لاہور کے حلقہ این اے 118 میں الیکشن مہم کے لئے دو دفعہ گئے لیکن بیشتر بار اپنے حلقے کے کارکنوں کو ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ بلا کر خطاب کیا۔
اس ساری صورتحال میں وہ صوبائی اور قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں کم مارجن سے ہی سہی مگر جیتنے میں کامیاب ہوگئے، وی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کسی دوسرے شہر میں جاکر پارٹی کی کسی انتخابی مہم میں شرکت نہیں کی۔
 لیگی ذرائع کے مطابق الیکشن کے بعد پارٹی کی پنجاب میں صورتحال دیکھتے ہوئے حمزہ شہباز مکمل طور پر خاموش ہوگئے ہیں۔’پارٹی کی کسی میٹنگ میں شامل نہیں ہوتے ، اس وقت حکومت سازی پر کئی اجلاس شہباز شریف کے ماڈل ٹاون میں واقع گھر اور جاتی عمرا میں نواز شریف کے گھر ہوئے، حمزہ شہباز کسی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔‘
پارٹی ذرائع کے مطابق اگر ماضی کی بات کی جائے تو پی ڈی ایم کے قیام کے وقت سے حمزہ شہباز شریف ہر اجلاس میں شریک ہوتے تھے  
ایک اطلاع کے مطابق حمزہ شہباز اس وقت وہ خاندانی سیاست سے بالکل مایوس ہوچکے ہیں، اسی وجہ سے وہ کہیں کسی اجلاس میں نظر نہیں آتے۔‘ایک لیگی رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مزید بتایا کہ جب پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں کی تقسیم کے ضمن میں انٹرویو کررہا تھا کہ تو حمزہ شہباز نے ایک دن کھڑے ہوکر کہا تھا کہ پارٹی اپنے مخلص ورکرز کو نظر انداز کر رہی ہے، ہمیں ٹکٹیں انہیں دینی چاہئیں جنہوں نے پارٹی کے لئے قربانیاں دی ہیں، انہیں نہ دی جائیں جو سفارشی ہیں لیکن ان کی کوئی شنوائی نہ ہوئی۔