مشعال ملک کو گرین پاسپورٹ جاری کر دیاگیا

مشعال ملک کو گرین پاسپورٹ جاری کر دیاگیا
مشعال ملک کو گرین پاسپورٹ جاری کر دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارتی قید میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو گرین پاسپورٹ جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے اس بات کا انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس کے حوالے سے کیا جس میں سینیٹر فاروق نائیک نے خارجہ امور کے افسران اور کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی کی آخری میٹنگ ہے۔
اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی بربریت سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی بیوی مشعال ملک کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔

مزید :

سیاست -قومی -