ووٹ چوری ہوا، بانی تحریک انصاف آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے، کیا نکات اٹھائیں گے؟ بیرسٹر علی ظفر نے بتا دیا

ووٹ چوری ہوا، بانی تحریک انصاف آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے، کیا نکات اٹھائیں ...
ووٹ چوری ہوا، بانی تحریک انصاف آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے، کیا نکات اٹھائیں گے؟ بیرسٹر علی ظفر نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے جس میں انتخابات کے دوران دھاندلی کے خلاف آڈٹ ٹیم بنانے کا مطالبہ کریں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عمران خان آئی ایم ایف کو خط ارسال کریں گے جس میں کہا جائے گا کہ آئی ایم ایف اور ای یو چارٹر کے مطابق اس وقت قرض دیں گے جب ملک میں گڈ گورننس ہو۔ جس ملک میں جمہوریت نہیں وہاں بین الاقوامی ادارے کام نہیں کرتے۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ لوگوں کا رات کے اندھیرے میں ووٹ چوری ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان خط میں لکھیں گے کہ دھاندلی کیخلاف آڈٹ ٹیم بنائی جائے تاکہ جتنے حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے ان کا آڈٹ ہو، آڈٹ میں عدلیہ کا عمل دخل بھی ہو۔ بشریٰ بی بی کو دو مہینے سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔ وکلا کی ٹیم کو ہدایت کر دی ہے کہ ملاقات کیلئے کیس فائل کیا جائے۔ 

مزید :

قومی -