اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے فیصلے سے متعلق کیا اعلان کر دیا؟

 اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے فیصلے سے متعلق کیا ...
 اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے فیصلے سے متعلق کیا اعلان کر دیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کی جانب سے 3 مارچ کو پارٹی الیکشن کرانے کے فیصلے کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے، اس حوالے سے قانونی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے 22 دسمبر 2023 کو سامنے آنے والے فیصلے میں تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کو کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔ اکبر ایس بابرنے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کی جانب سے پی ٹی آئی کے وسائل اور بینک اکاؤنٹس کا استعمال غیر قانونی ہے، اس پر پابندی لگنی چاہیے۔

مزید :

قومی -