این اے 46 : انجم عقیل کامیاب قرار، عامر مغل کی درخواست مسترد 

این اے 46 : انجم عقیل کامیاب قرار، عامر مغل کی درخواست مسترد 
این اے 46 : انجم عقیل کامیاب قرار، عامر مغل کی درخواست مسترد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے این اے 46 میں بے ضابطگیوں کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ( ن) کے امیدوار عقیل انجم کو فاتح قرار دے دیا۔
"ہم نیوز" کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 46 اسلام آباد کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق انجم عقیل کو کامیاب قرار دیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے2رکنی بینچ نے فارم 47 میں مبینہ بے ضابطگیوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار عامر مغل کی دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
الیکشن کمیشن نے عامر مغل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے این اے 46 سے انجم عقیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے تینوں حلقوں میں لیگی امیدواروں کی کامیابی الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط کردیئے تھے۔
ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے 3 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کی الیکشن میں کامیابی کے نوٹیفکیشنز کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی تھی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ عدالت کامیابی کے نوٹیفکیشن کو الیکشن کمیشن کے درخواستوں پر فیصلے سے مشروط کر دیتی ہے۔ اس سے زیادہ منصفانہ آپکے ساتھ کیا ہو گا؟
وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ اگر الیکشن کمیشن اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لے تو ہم منصفانہ کہیں گے، اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے کامیابی کے نوٹیفکیشنز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دی تھیں۔