پی ایس ایل 9، اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مسلسل تیسری کامیابی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنا منٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 138رنز بنائےجس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف 7وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو 20اور ایلکس ہیلز 21سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔آغا سلمان 33، شاداب خان 2،اعظم خان 1، جورڈن کاکس19،فہیم اشرف 20اور عماد وسیم 9سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد اور محمد وسیم تین، تین جبکہ اکیل حسین نےدو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن رائے37، سعود شکیل 2،خواجہ نافع 9،سرفراز احمد ایک ، ردرفورڈ 29،اکیل حسین 8اور محمد وسیم ایک سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ اور شاداب خان دو، دو جبکہ رومان رئیس اور حنین شاہ ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔