سینیٹ انتخابات سے قبل صدارتی انتخاب،مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کا فیصلہ، 8 مارچ کی تاریخ تجویز

سینیٹ انتخابات سے قبل صدارتی انتخاب،مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کا فیصلہ، 8 ...
سینیٹ انتخابات سے قبل صدارتی انتخاب،مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کا فیصلہ، 8 مارچ کی تاریخ تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پارلیمنٹ کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ انتخابات سے قبل صدارتی انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں جماعتوں نے نئے صدر کے انتخاب کے لئے 8 مارچ کی تاریخ کی تجویز دے دی۔
ڈان نیوز کے مطابق دونوں جماعتوں نے تجویز دی ہے کہ اسمبلیوں کی حلف برداری کے فوری بعد صدارتی انتخاب ہوں گے۔انتخاب میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بطور صدر حکومتی اتحادیوں کے امیدوار ہوں گے۔

مزید :

سیاست -قومی -