انٹراپارٹی الیکشن، بیرسٹر علی ظفر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے

انٹراپارٹی الیکشن، بیرسٹر علی ظفر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ...
انٹراپارٹی الیکشن، بیرسٹر علی ظفر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرگوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین کے عہدے کے لیے علی ظفر ہمارے امیدوارہوں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کاکہنا تھا کہ  کہا کہ ہمیں آج بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،عدالت کے تیزی کے ساتھ ہونے والے فیصلوں کو ساری دنیا نے دیکھا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ہونا ’غیرقانونی اور غیرآئینی‘ ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹ کا حصہ بنے گی اور آگے بڑھے گی۔ جن کے پاس حق حکمرانی نہیں ہے وہ غاصب کے طور پر کرسیوں پر بیٹھے گے۔بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ تین مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے اور سید علی ظفر ہمارے امیدوار ہوں گے۔ ہم نے اپنے امیدواروں سے کہا تھا کہ دو عہدوں پر الیکشن نہ لڑیں۔

مزید :

سیاست -قومی -