سپر ایٹ مرحلے میں ٹیم عمدہ پرفارم کرے گی، مائیک ہیسن

           سپر ایٹ مرحلے میں ٹیم عمدہ پرفارم کرے گی، مائیک ہیسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ سپر ایٹ مرحلے کے لیے تیار ہیں حریف ٹیموں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مائیک ہیسن نے کہا کہ صائم نے پہلے اچھا اسکور کیا ہے، 2، 3 میچوں سے فرق نہیں پڑے گا، وہ ٹورنامنٹ میں اچھی بولنگ کررہے ہیں مزیدکہا کہ بابر اعظم کو معلوم ہے کہ انہیں کہاں کھیلنا ہے، بابر علم ہے کہ ان کا پاور پلے میں اسٹرائیک ریٹ 200 سے کم ہے، یہ وہ رول نہیں جو ہمیں بابر سے چاہیے۔

 مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ پچھلے میچ میں جب 12 اوور ہوئے تو بابر کو بیٹنگ پر بھیجنے کا بہترین وقت نہیں تھا، کچھ وقت ایسے ہوتے ہیں جب دوسرے وہ رول زیادہ بہتر ادا کرسکتے ہیں۔