بین الصوبائی قومی باکسنگ چیمپئن شپ29 مارچ سے شروع ہوگی
اسلام آباد (یواین پی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان آرمی کے تعاون سے بین الصوبائی قومی باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے 29 مارچ سے 4 اپریل تک حیدرآباد (سندھ) میں منعقد ہونگے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز ٹنگ نے بتایا کہ یہ مقابلے نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا حصہ ہے جو کہ پاکستان آرمی کے تعاون سے ملک بھر میں چل رہے ہیں جس کے تحت پہلے ضلعی سطح پر پاکستان بھر میں انٹر کلب مقابلے ہوئے پھر ہر ڈویژن میں انٹر ڈسٹرکٹ اور تمام صوبوں میں انٹر ڈویژن ہو رہے ہیں جو گزشتہ روز مکمل ہوئے ہیں اب 29 مارچ سے 4 اپریل 2026 تک حیدرآباد (سندھ) میں بین الصوبائی قومی سطح کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ جن میں تین ایج کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔
انڈر 17، انڈر 19 اور انڈر 22 میں مقابلے منعقد ہو رہے ہیں اور تین ہی ٹیموں کا چناؤ کر کے پاکستان آرمی ہی تربیتی کیمپ لگائے گی۔
