سری لنکا کو شکست سے دوچار کرینگے، ہیری بروک

  سری لنکا کو شکست سے دوچار کرینگے، ہیری بروک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

    کولمبو(آئی این پی) انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر ہیری بروک نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف حالیہ کامیابیوں سے ان کی ٹیم کو حوصلہ ضرور ملا ہے، تاہم وہ آئندہ میچ میں کسی بھی قسم کی کوئی غلطی نہیں کریں گے کہنا تھا کہ پالی کیلے کی کنڈیشنز سے واقفیت ان کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے، ہم یہاں کھیل چکے ہیں کے میچ میں استعمال کریں کہا کہ موجودہ سری لنکن ٹیم پہلے سے زیادہ مضبوط نظر آ رہی ہے، خاص طور پر اوپنر پاتھم نیسانکا کی فارم کو دیکھتے ہوئے، جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پالی کیلے میں سنچری اسکور کی تھی۔ 

نگلش بیٹر نے کہا کہ ان کے کچھ بلے باز بہت اچھی فارم میں ہیں، اگر ہم پاور پلے میں چند وکٹیں حاصل کر لیں تو ہمارے لیے بہتر ہوگا، نیسانکا اس وقت زبردست فارم میں ہیں اس لیے انہیں جلد آوٹ کرنا ہمارے لیے مثالی ہوگا۔