فلڈ لائٹ پیکل بال لیگ 7 مارچ سے شروع ہوگی

    فلڈ لائٹ پیکل بال لیگ 7 مارچ سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مضان المبارک فلڈ لائٹ پیکل بال لیگ 7 مارچ سے شروع ہوگی۔پاکستان پیکل بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل فیصل ظفر نے بتایا کہ لیگ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور لیگ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے لیگ میں چار کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز اور لیڈیز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔ لیگ کے مقابلے رات ساڑھے نو بجے سے رات ایک بجے تک کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے فائنل مقابلے 14 مارچ کو کھیلے جائیں گے اور لیگ کے لئے 25 ہزار روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ لیگ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔