آسٹریلیا کی اولمپک 2028ء میں شرکت خطرے میں پڑ گئی
پرتھ (نیٹ نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026ء_ میں بدترین کارکردگی کے باعث آسٹریلیا کی اولمپک 2028ء میں شرکت بھی خطرے میں پڑ گئی۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026ء میں آسٹریلوی ٹیم گروپ مرحلے میں زمبابوے اور سری لنکا کے خلاف شکست کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئی۔ آسٹریلوی ٹیم کی اس ناکامی کا اثر اس ٹورنامنٹ تک محدود نہیں رہے گا بلکہ 2028ء میں لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کے پیش نظر آسٹریلیا کی شرکت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق میزبان امریکا سمیت صرف چھ ٹیمیں اولمپکس میں جگہ پائیں گی اور موجودہ درجہ بندی میں تنزلی کے بعد آسٹریلیا کی پوزیشن کمزور دکھائی دیتی ہے۔ اگر آسٹریلیا کو اولمپکس میں جگہ بنانی ہے تو اسے کارکردگی میں نمایاں بہتری لانا ہوگی، ورنہ گولڈ میڈل کا خواب تو دور کی بات، شرکت بھی مشکل ہو سکتی ہے۔ ادھر ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ سٹاف پہلے ہی بڑے ایونٹ میں ناکامی کے بعد سکواڈ میں رد و بدل کا اشارہ دے چکے ہیں۔
اس بار کی مہم کو واضح طور پر ناکامی قرار دیا جا رہا ہے اور بڑی تبدیلی کی توقع کی جارہی ہے۔
s
