شاہ سلمان کی اعضا ء عطیہ کرنیوالے 200 افراد کو میڈل دینے کی منظوری 

    شاہ سلمان کی اعضا ء عطیہ کرنیوالے 200 افراد کو میڈل دینے کی منظوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(آئی این پی)سعودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 200 مرد و خواتین شہریوں کو ان کے اہم انسانی اقدام کے اعتراف میں کنگ عبدالعزیز میڈل(تیسری کلاس) دینے کی منظوری دے دی۔ یہ اعزاز ان افراد کو دیا جائے گا جنہوں نے زندہ یا دماغی موت کے بعد اپنے اعضا ء عطیہ کیے۔یہ تازہ شاہی فرمان ان قومی اقدامات کا تسلسل ہے جن کے تحت زندگی کا تحفہ دینے والے شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

، گزشتہ چار برسوں کے دوران شاہ سلمان 2,500 سے زائد شہریوں کو ان کی جان بچانے والی خدمات پر یہ باوقار تمغہ عطا کر چکے ہیں 

مزید :

علاقائی -