موٹروے پولیس نے چھینا گیا ادویات سے بھرا ٹرک برآمد کرلیا
لاہور(کر ائم رپو رٹر)موٹروے پولیس ساوتھ زون، سیکٹر سکرنڈ نے کارروائی کرتے ہوئے نواب شاہ لنک روڈ پر کروڑوں روپے مالیت کی ادویات سے بھرا چھینا گیا مزدا برآمد کر لیا،گاڑی میں ادویات رکھی ہوئی تھیں جو کراچی سے سکھر لے جائی جا رہی تھیں ملزمان نے گاڑی چھیننے کی واردات کی تھی۔
ڈرائیور نے فوری طور پر موٹروے پولیس کی 130 ہیلپ لائن پر اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے جدید ٹریکنگ کے ذریعے گاڑی کی لوکیشن حاصل کی۔موٹروے پولیس کی کارکردگی کے نتیجے میں گاڑی قاضی احمد کے قریب سے بازیاب ہوئی اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دی گئی۔ڈی آئی جی سید فرید علی نے افسران کی کارکردگی کو سراہا اور بروقت کارروائی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
