فائر سیفٹی یقینی بنانے‘عمارتوں میں آگ کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکور ٹ میں فائر سیفٹی یقینی بنانے اور عمارتوں میں لگنے والی آگ کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے درخواست دائر، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بلڈنگ کوڈ اور فائر ایکٹ پر عمل نہ ہونے سے عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعات ہورہے ہیں،ایمرجنسی ہیلی کاپٹر سروس شروع نہ ہونے سے کئی جانیں ان حادثات کی نظرہوئیں،شہر کی 6.78 فیصد عمارتیں فائر سیفٹی میں گریڈ ڈی ہیں،شہر کی 682 عمارتیں ہائی رسک، 13 ناقابلِ رہائش ہیں،ریسکیو 1122 کی 83 فیصد ایمبولینسز میعاد پوری کر چکی ہیں،8.50 نئے فائر انجنز، لیڈر ٹرکس اور ہیلی کاپٹرز خریدے جانے چاہئیں،کمانڈ اینڈ کنٹرول کا یکساں نظام، جدید آلات اور مشترکہ ڈیٹا بیس موجود نہیں،استدعا ہے کہ عدالت شہر میں فائرلگنے کیواقعات کی انکوائری کرنے کا حکم دے۔
