اسلام آباد، اٹک، صوابی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا میں اٹک اور صوابی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی 14 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز اٹک کے علاقے برہان سے 11 کلومیڑ شمال مشرق میں تھا۔زلزلے کے باعث عوام میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
زلزلہ
