قصور،موٹرسائیکل گاڑی سے ٹکراگئی، 2بھائی جاں بحق
قصور(بیورورپورٹ)گاڑی کی ٹکر سے دوبھائی جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق حادثہ چونیاں کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔پودوں سے لوڈ گاڑی کی اچانک بریک لگی جس کے باعث پیچھے سے آنے والاموٹرسائیکل گاڑی سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دوبھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔مرنے والوں کی شناخت 15سالہ محمدثاقب اور 10سالہ آصف کے نام سے ہوئی۔ لاشیں پولیس کی نگرانی میں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔ پولیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حادثہ
