امریکی صدر ٹرپ نے عالمی ٹیرف 10سے بڑھا کر 15فیصد کردیا 

  امریکی صدر ٹرپ نے عالمی ٹیرف 10سے بڑھا کر 15فیصد کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپر یم کورٹ کے فیصلے کے بعد عالمی ٹیرف 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے امریکی صدر کی حیثیت سے دنیا بھر کے ممالک پر عائد 10 فیصد عالمی ٹیرف کو بڑھا کر 15 فیصد تک کر رہا ہوں۔ٹرمپ نے کہا ٹیرف میں شامل کئی ممالک ایسے ہیں جو کئی دہائیوں سے امریکا کا استحصال کرتے آرہے ہیں، میری انتظامیہ آنیوالے مہینوں میں قانونی طور پر نئے اور قابلِ اجازت ٹیرف کا تعین کریگی۔واضح رہے جمعہ کو امریکی سپریم کورٹ نے دوسرے ملکوں پر صدر ٹرمپ کے اضافی ٹیرف غیر قانونی قرار دیدیتے ہوئے کہا تھا ٹرمپ نے جس قانون کے تحت یہ ٹیرف لگائے وہ قومی ایمرجنسی کیلئے بنایا گیا، یہ قا نون ٹرمپ کو اضافی ٹیرف لگانے کی اجازت نہیں دیتا۔امریکی عدالت کی جانب سے دوسرے ملکوں پر اضافی ٹیرف غیر قانونی قراردیئے جانے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل د یتے ہوئے کہا جو چاہوں کرسکتا ہوں، ممالک کی خوشی زیادہ دیر قائم نہیں رہے گی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام ممالک پر فوری طورپر 10فیصد ٹیرف عائد کر د یا تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے، امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تمام ممالک پر نیا ٹیرف فوری طور پر نافذ ہوگا، تمام معاہدے برقرار ہیں، صرف طریقہ کار مختلف ہوگا۔امریکی صدر نے عدالتی فیصلے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کچھ ججز ملک لوٹنے والے ڈیموکریٹس کی گود میں بیٹھے ہیں، عدالت غیر ملکی مفادات کے زیر اثر آگئی ہے۔دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا عدالت کا ٹیرف سے متعلق فیصلہ لاقانونیت ہے، فیصلہ صاف اور سادہ الفاظ میں قانون شکنی ہے۔

عالمی ٹیرف

مزید :

صفحہ اول -