پنجاب حکومت مادری زبانوں کی ترقی اور ترویج کیلئے پرعزم: مریم نواز
لاہور (جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔صوبائی دارالحکومت میں مادری زبان کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ زبان ناصرف جذبات کے اظہار و خیال کا ذریعہ ہے بلکہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی ہوتی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا میں بھی مادری زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے، مادری زبان کسی بھی قوم کی پہچان، ثقافت اور ورثے کی سب سے قیمتی علامت ہوتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مادری زبان میں دی جانے والی تعلیم بچوں کی ذہنی نشو و نما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے، قومی شناخت اور بیش قیمت تہذیبی و ثقافتی میراث کے طور پر مادری زبانوں کی حیثیت مسلمہ ہے۔مریم نواز نے کہا کہ زبان ایک ایسا سماجی عطیہ ہے جو زمانے کے ساتھ ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل کو ملتا رہتا ہے، مادری زبانیں دنیا بھر میں ثقافتی،تاریخی اورسماجی روایات کے بارے میں بہتر آگہی پیدا کرتی ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ مادری زبان کا تحفظ دراصل ہماری ثقافتی خودمختاری اور فکری آزادی کی ضمانت ہے،مادری زبانوں کے تحفظ کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر کو مزید فعال کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت مادری زبانوں کی ترقی اور ترویج کے لیے پْرعزم ہے، یہ ہماری شناخت کا اہم جزو ہیں، مادری زبانوں کے تحفظ کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر کو مزید فعال کیا گیا ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نئی نسل کو اپنی مادری زبان کے ساتھ جوڑ رہے ہیں تاکہ وہ اپنی ثقافت اور تاریخ سے واقف رہیں،تعلیمی نصاب میں زبانوں کی ترقی، تحقیق اور فروغ کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں،مادری زبان کی حفاظت اور فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں مخیر حضرات کے اشتراک سے نگہبان دسترخوان سج گئے- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی جانب سے رمضان نگہبان دسترخوان سجانے پر اظہار تشکر کیا گیا- وزیراعلی مریم نواز شریف نے مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ رمضان نگہبان دسترخوان آنے والے ہر روزہ دار کا بھرپور خیرمقدم کیا جائے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ یہی وہ اخوت ہے جس مظا ہرہ کیا گیا ہے۔ مریم نواز شریف کے لاکھوں مہمانوں نے سجے سجائے نگہبان دسترخوان پر پہلا روزہ افطار کیا-مختلف دسترخوان پر قورمہ، بریانی،روح افزاء، پکوڑوں،سموسہ اور دیگر لوازمات سے تواضع کیا گیا-مخیر افراد اور اداروں کے تعاون سے پنجاب بھر میں 300سے زائد نگہبان دستر خوان شروع ہوگئے- لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آبادمیں روزہ افطار کرنے روزہ دار پہنچ گئے، خوشی کا سماں ہے-راولپنڈی، بہاولنگر،بہاولپور میں بھی نگہبان دسترخوان پر روزہ داروں نے پہلا روزہ افطار کیا-چنیوٹ، ڈی جی خان، گجرات اور جھنگ میں بھی ہزاروں افراد نگہبان دسترخوان پر مریم کے مہمان بنے- اٹک، جہلم، قصور اور خانیوال میں نگہبان دسترخوان پر ہزاروں روزہ داروں نے افطاری کی-کوٹ ادو، لیہ اور منڈی بہاؤالدین میں بھی نگہبان دسترخوان پر روزہ داروں کی بھرپور تواضع کی گئی-مری، مظفرگڑھ، اوکاڑہ اور نارووال میں اعلیٰ افسران نے بھی روزہ داروں کے ساتھ نگہبان دسترخوان پر پہلا روزہ افطار کیا-پاکپتن، راجن پور، رحیم یارخان اور ساہیوال میں نگہبان دسترخوان پر پہلا روزہ افطار کرنے کے لئے ہزاروں افراد پہنچ گئے-وہاڑی،ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپور، بھلوال اور سرگودھا میں نگہبان دسترخوان پر روزہ داروں کا رش،اخوت کا شاندار مظاہرہ ہے-لاہور میں بھی مختلف مقامات پر مخیرحضرات اور اداروں کی معاونت سے نگہبان دسترخوان کھل گئے،لاکھوں روزہ داروں نے افطاری کی-رمضان نگہبان دسترخوان پر لاکھوں لوگوں کی آمد پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اظہار تشکرکیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ رمضان المبارک احساس کا دوسرا نام ہے، ہر فرد کی ضرورت کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔
مریم نواز
