ایم کیو ایم، ق لیگ، بی اے پی کا دہشتگردی خاتمہ کیلئے فورسز کی حمایت کا اعلان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم، (ق) لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں (ق) لیگ کے رہنما چوہدری سالک، ایم کیوایم کے خالد مقبول صدیقی اور بی اے پی کے خالد مگسی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیام امن کیلئے کوششوں کو سراہا اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔سیاسی رہنماؤں نے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیوں میں جام شہادت نوش کرنیوالے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے تینوں جماعتوں کے رہنماؤں کو خیبرپختونخوا اوربلوچستان کی صورتحال و قیام امن کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
حمایت اعلان
