؎پارٹی نے گنڈاپور کیخلاف کسی کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی نے علی امین گنڈاپور کیخلاف کسی قسم کی کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا، اس حوالے سے گردش کرنے والی خبریں من گھڑت ہیں۔ایک انٹرویو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی اس وقت نازک مرحلے سے گزر رہی ہے، اندرونی اختلافات کی متحمل نہیں ہو سکتی۔انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ پارٹی نظم و ضبط کو مقدم رکھیں اور ایسے بیانات سے گریز کریں جو اختلافات کو ہوا دے سکتے ہوں۔ بیرسٹر گوہر کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے حالیہ ویڈیو بیان میں معذرت کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کیا جو مثبت پیش رفت ہے، پارٹی قیادت تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے تاکہ اتحاد اور یکجہتی برقرار رہے۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں پارٹی کی اولین ترجیح عمران خان کی رہائی ہونی چاہیے، تمام رہنماؤں کو اسی مقصد پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے، قیادت باہمی مشاورت سے فیصلے کرے گی۔
بیرسٹر گوہر
