پنجاب حکومت کا تعلیمی نظام میں مانیٹرنگ بہتربنانے کیلئے اہم فیصلہ 

  پنجاب حکومت کا تعلیمی نظام میں مانیٹرنگ بہتربنانے کیلئے اہم فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے محکمہ تعلیم کے حوالے سے اہم انتظامی فیصلہ کرلیا جس کے باعث سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران اب براہِ راست ڈی جی ایم اینڈ ای کو رپورٹ کریں گے، فیصلہ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں پر نافذ ہوگاجن میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹو مینجمنٹ اتھارٹی کے سکول بھی شامل ہیں، یہ اقدام مانیٹرنگ نظام کو مزید شفاف بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔دوسری جانب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے حکم نامے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کی ہے۔

فیصلہ 

مزید :

صفحہ آخر -