ڈاکٹر نبیحہ کے سنگین الزامات پر شوہر حارث کھوکھر کا مؤقف بھی سامنے آ گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹر نبیحہ کے سنگین الزامات پر شوہر حارث کھوکھر کا مؤقف بھی سامنے آ گیا۔
حارث کھوکھر کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ ڈاکٹر نبیحہ کتنی خوش تھی اس کے گواہ بھی موجود ہیں اور وہ اس کی گواہی بھی دے سکتے ہیں۔ اختلاف اس چیز پر تھا کہ میں نے ایک کاروبار شروع کیاتھا، ڈاکٹر نبیحہ کا کہناتھا کہ آپ اگر باہر جائیں گے تو آپ نے مجھے ساتھ بٹھانا ہے،میں اپنے وکیلوں میں بیٹھوں،اپنی کمیونٹی میں بیٹھوں،یا بسنت پر چھت پر جاؤں تو ان لڑکیوں کا گروپ علٰیحدہ ہونا چاہیے،کیونکہ کوئی بھی مرد یا شوہر اپنی بیوی کو اپنے دوستوں میں نہیں بٹھائے گا۔
حارث کھوکھر کا کہناتھا کہ میں نے ڈاکٹر نبیحہ کو کہا میں کام پر جاؤں گا، تو ڈاکٹر نبیحہ نے کہاکہ تم گھر سے باہر جاؤگے، کام سے جاؤ گے یا کہیں بھی جاؤ مجھے ساتھ لے کر جاؤ گے،مجھے شک ہے تم کہیں اور جاتے ہو۔
حارث کھوکھر کامزید کہناتھا کہ زندگی میں کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا، دو نمبر کام نہیں کیا،لیکن ان کو وہم ہے، شک کی بیماری ہے۔ hallucinationایک اور ٹرم ہے ،ڈاکٹر نبیحہ کو وہ بھی ہے،ان کے مسئلے اوروہم کا کوئی علاج نہیں۔
حارث کھوکھر کاکہناتھا کہ بندہ گھر سے باہر نہیں جا سکتا ،grow نہیں کر سکتا ،گھر کا گزر بسر کیسے ہوگا،میں نے فیملی کو بھی سپورٹ کرنا ہے،لیکن ہر وقت آپ کو کیسے باہر لے کر جا سکتا ہوں،یا مردوں کی میٹنگ میں آپ کو کیوں بٹھاؤں،کس وجہ سے بٹھاؤں ۔ آپ کو شک ہے کہ کوئی غلط کام کروں گا،آپ اتنی منفی سوچ رکھتی ہیں، انسان کو اتنی منفی سوچ نہیں رکھنی چاہیے،ڈاکٹر نبیجہ وہم کا شکار ہیں اور شک کرتی ہیں اس کے علاوہ کوئی اختلاف نہیں،کوئی جھگڑا نہیں، کوئی مار پیٹ نہیں،کوئی ایک سنگل گالی بھی نہیں۔
ڈاکٹر نبیحہ چاہتی تھیں میں ان کو باہر ہر میٹنگ میں لے کر جاؤں، مردوں کی کر میٹنگ میں تو بیوی کو نہیں بٹھا سکتا، اسے وہم کی بیماری ہے، حارث کھوکھر نے اہلیہ سے اختلافات کی وجہ شک کو قرار دیا pic.twitter.com/kVMqf85CMu
— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) February 21, 2026
