شور کوٹ: سسر اور خاوند کے ہاتھوں خاتون قتل
شورکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شور کوٹ کے علاقے موضع دھلنہ کملانہ میں مبینہ طور پر سسر اور خاوند نے خاتون کو قتل کر دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کر کے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
