وطن عزیز کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،خالد مسعود
لاہور(پ ر)مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بنوں میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بنا کر ثابت کیا کہ وطن عزیز پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاک فوج کے بہادر جوانوں نے جانیں قربان کر دیں تا ہم علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ضرورت ہے۔مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ و دیگر کا کہنا تھا کہ بنوں میں فتن? الخوارج کے حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور سپاہی کرامت شاہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار،شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہیں،فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد عناصر پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں۔
،دہشتگردوں کا دین اسلام سے تعلق نہیں،کلمے کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں دہشتگردی کرنے والے ملک و ملت کے دشمن ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،مرکزی مسلم لیگ قیام امن کے لئے سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہے.
]4:54 PM, 2/21/2026[ Mili Muslim League: میانوالی،کوئٹہ تک لگڑری طیارے پر سفر کا شوق ہے تووزیراعلیٰ پنجاب ذاتی پیسہ لگائیں،حافظ خالد نیک
مرکزی مسلم لیگ پنجاب حکومت کی شاہ خرچیوں پر خاموش نہیں بیٹھے گی،حافظ خالد نیک
مرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک نے کہا ہے کہ 11 ارب کا لگڑری طیارہ خرید کر اس پر میانوالی اور کوئٹہ کا چکر لگانے والی وزیراعلیٰ پنجاب جواب دیں کہ طیارہ کن مقاصد کے لئے خریدا گیا، ایک طرف پنجاب کی عوام غربت کی وجہ سے خودکشیاں کر رہی ہیتو دوسری جانب حکمرانوں کی شاہ خرچیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں
حافظ خالد نیک کا کہنا تھا کہ حکومتوں کا کام عوام کو ریلیف دینا ہوتا ہے نہ کہ قومی خزانے کا بے جا ضیاع کرنا، لگڑری طیارے کی خریداری بے جا فضول خرچی کے علاوہ کچھ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کو اگر لگڑری طیاروں پر سفر کا شوق ہے تو ذاتی پیسہ استعمال کریں، قوم کا پیسہ استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے، اب طیارے کے استعمال پر ماہانہ کروڑوں کا خرچ وہ بھی پنجاب کے خزانے سے جائے گا، ابھی بسنت میں جاں بحق افراد کا غم کم نہیں ہوا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی شاہ خرچیوں نے قوم کو مزید پریشان کر دیا،مرکزی مسلم لیگ پنجاب حکومت کی بے جا خرچوں پر خاموش نہیں بیٹھے گی،قوم حکمرانوں کا احتساب کرے گی.
