مریم نواز عوام کی بے مثال خدمت کر رہی ہیں،عدنان ہنجراء
لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے نائب صدر اور اماں فضہء فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے 38 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج عوام کو مہیا کرنا خوش آئند فیصلہ ہے اس سے کافی حد تک غربت میں کمی واقع ہوگی اور عوام رمضان میں خوشحال ہوں گے۔ مریم نواز جس طرح سے غریب عوام کی خدمت کر رہی ہیں اس سے پہلے اس کی مثال نہیں ملتی۔ انشاء اللہ مریم نواز کے احسن اقدامات سے مسلم لیگ (ن)کا پنجاب میں ووٹ بینک بڑے گا۔انہوں نے کہا حکومتی کارکردگی لائق تحسین ہے۔
