سبزی منڈیوں میں سپلائی چین پر نظر رکھی جائے،ڈپٹی کمشنر

      سبزی منڈیوں میں سپلائی چین پر نظر رکھی جائے،ڈپٹی کمشنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے نے ملتان روڈ سبزی و فروٹ منڈی میں بولی کے عمل کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے شفافیت اور قیمتوں میں استحکام کے لیے اوپن آکشن کے عمل کی نگرانی کی۔ ڈپٹی کمشنر نے منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور سپلائی چین پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قیمتوں کو منڈی کی سطح پر کنٹرول کر کے ہی گراں فروشی کا خاتمہ ممکن ہے، ناجائز منافع خوری کے ذریعے عوام کو لوٹنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔