پی ٹی وی ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں،ریاض مسعود

پی ٹی وی ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں،ریاض مسعود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(حسن عباس زیدی)پاکستان ٹیلیویژن کارپوریشن کے ریٹارڈ ملازمین کے مسائل میں کمی ہوئی ہے مگر ان کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا ہے اب پنشن مہینے کی ابتدائی تاریخوں میں مل رہی ہے۔ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ قومی چینل سے مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد ہر ملازم کو ریٹائرمنٹ کے وقت ہی اس کے تمام بقایا جات ادا کردیئے جائیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی وی ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ریاض مسعودنے”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری ریاض مسعودنے وزیر اعظم اور صدر پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں اور ریٹائرڈ ملازمین کے علاج معالجہ کی سہولیات فوری طور پر بحال کی جائیں۔ میڈیکل کی مد میں بلوں کی ادائیگی پچھلے کئی ماہ سے نہیں ہو رہی۔جس کی وجہ سے تمام پینشنرز کی تکالیف ناقابل بیان ہوگئی ہیں۔دوسری ادائیگیوں (فنکاروں،اینکرز اور دیگر اخراجات) کی طرح پینشن بھی جنرل فناشل فنڈز/ جنرل آمدن فنڈز سے ادائیگی کی جائے۔تاکہ بزرگ پینشنرز کو پینشن کی ادائیگی میں تاخیر نہ ہو اور ان کی مالی مشکلات بھی حل ہوں۔ پنشن میں اضافہ کے حکومتی اعلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔