ولی عہد محمد سلمان کا ویژن 2030ء سعودی عرب کے ایک نئے عہد کا آغاز ہے،  پاکستان جرنلسٹس فورم

ولی عہد محمد سلمان کا ویژن 2030ء سعودی عرب کے ایک نئے عہد کا آغاز ہے،  پاکستان ...
ولی عہد محمد سلمان کا ویژن 2030ء سعودی عرب کے ایک نئے عہد کا آغاز ہے،  پاکستان جرنلسٹس فورم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد)   پاکستان جرنلسٹس فورم  نے سعودی عرب کے 299 ویں  یوم تاسیس کے حوالے سے  منعقدہ ایک ویب اجلاس میں کہا ہے کہ سعودی عرب آج شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمدسلمان بن عبدالعزیز کی ولولہ انگیز قیادت میں ترقی کی بلندیوں پر ہے اور عالم اسلام کی رہنمائی کررہا ہے، ویب اجلاس کا موضوع ”یومِ تاسیسِ سعودی عرب اور ویژن 2030: تاریخ، شناخت اور روشن مستقبل تھا، فورم کے اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا کہ آج سعودی عرب اپنے اکابرین اور تاریخی ورثہ کے حوالے سے ہر دنیا میں ترقی کے منازل بخوبی عبور کررہا ہے۔

اظہار خیال کرنے والوں میں فورم کے صدر معروف حسین، جنرل سیکریڑی جمیل راٹھو،   اسد اکرم، خالد چیمہ شامل تھے، انہوں نے یوم تاسیس کی تاریخ پیش کرتے ہوئے کہا کہ  یہ دن ہر سال 22فروری کو  منایا جاتا ہے، جو 1727ء میں درعیہ میں پہلی سعودی ریاست کے قیام کی یادگار ہے۔ یہ دن نہ صرف ماضی کی عظمت کی یاد دلاتا ہے بلکہ مستقبل کے لیے امید اور عزم کا پیغام بھی دیتا ہے۔

فورم کے چئیرمین امیر محمد خان، عامل عثمانی، مریم شاھد، ذکیر بھٹی نے کہا کہ  آج جب سعودی عرب  ویژن 2030  کے تحت نئے دور میں قدم بڑھا رہا ہے، یومِ تاسیس کی معنویت مزید گہری ہو گئی ہے۔انہوں نے یوم تاسیس کا تاریخی پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ 1727ء میں  امام محمد بن سعود نے پہلی بار ایک متحد اور مضبوط ریاست کی بنیاد رکھی۔ اس ریاست نے نہ صرف جزیرہ نما عرب میں امن و استحکام قائم کیا بلکہ اسلامی ثقافت، تعلیم اور تجارت کو فروغ دیا۔یہ تاریخ سعودی عوام کے لیے فخر، اتحاد اور قومی شناخت کی علامت ہے۔فورم کے ارکیں سعودی عرب کی حالیہ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ولی عہد محمد سلمان کا ویثرن 2030ء سعودی عرب کے ایک نئے عہد کا آغاز ہے، ولی عہد  قیادت میں ویثرن کا مقصد ملک کو اقتصادی، سماجی اور ثقافتی اعتبار سے ایک متنوع اور مستقبل بین ریاست میں تبدیل کرنا ہے۔ ویژن 2030 تین بنیادی ستونوں پر مبنی ہے اقتصادی ترقی، سماجی ترقی، تیل پر انحصار کم، تعلیم و عوام کی صحت کی سہولیات اور ثقافت کے ذریعے سعودی عرب کو دنیا کے قریب لانا  ہے، فورم نے سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا کہ جو سہولیات وہ  اپنے عوام کوپہنچا رہی ہے اسی طرح یہاں موجود بڑی تعداد میں دیگر غیر سعودی  جو سعودی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں انہیں بھی مساوی سہولیت میسر ہیں۔زوم اجلاس میں شاہد نعیم، معروف حسین، جمیل راٹھور، خالد
 چیمہ، ذکیر بھٹی، امانت اللہ، اسد اکرم، مریم شاہد، عالیہ خان، جاوید راہو، عامل عثمانی، اور فوزیہ خان نے شرکت کی۔آخر میں شرکاء نے سعودی عرب کی ترقی اور پاک سعودی کی مضبوطی کی دعا کی۔