ٹک ٹاک بنانے کا جنون نوجوان کی جان لے گیا

ٹک ٹاک بنانے کا جنون نوجوان کی جان لے گیا
ٹک ٹاک بنانے کا جنون نوجوان کی جان لے گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دیپالپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دیپالپور میں ٹک ٹاک بنانے کا جنون نوجوان کی جان لے گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوزکے مطابق دیپالپور میں ٹک ٹاک بنانے کا جنون ایک اور زندگی لے گیا۔ نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے رکشے میں حادثے کا شکار ہوا۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق رکشہ ڈرائیور کی شناخت عثمان نام سے ہوئی ہے۔ دیپالپور میں حادثہ حویلی لکھا میں پیش آیا۔

متاثرہ نوجوان چک باوہ کا رہائشی تھا۔ ریسکیو ٹیم نے نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلی لکھا منتقل کر دیا۔