غربت سے متعلق ڈیٹا تشویشناک,معیشت کی بہتری کے حکومتی دعوے بےبنیاد ہیں: تیمور جھگڑا

غربت سے متعلق ڈیٹا تشویشناک,معیشت کی بہتری کے حکومتی دعوے بےبنیاد ہیں: تیمور ...
غربت سے متعلق ڈیٹا تشویشناک,معیشت کی بہتری کے حکومتی دعوے بےبنیاد ہیں: تیمور جھگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خیبر پختونخوا میں سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ غربت سے متعلق ڈیٹا تشویشناک ہے ۔معیشت کی بہتری کے حکومتی دعوے بےبنیاد ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کا کوئی نسخہ نہیں، قومی غربت سے متعلق جو اعداد و شمار سامنے آئے وہ تشویشناک ہیں۔ 2018 میں 22 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے تھے، اب 29 فیصد تک پہنچ چکے۔ 

پی ٹی آئی رہنماکا مزید کہنا تھا  کہ پچھلے 11 سال میں غربت کی شرح بڑھی ہے، پنجاب اور سندھ میں غربت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔  پنجاب میں غربت میں اضافہ 41 اور سندھ میں 33 فیصد ہوا۔