مسلح افراد نےبارکھان اور خضدار سے 9مزدوروں اور 3پولیس اہلکاروں کواغواء کر لیا ، 3مزدور بازیاب

مسلح افراد نےبارکھان اور خضدار سے 9مزدوروں اور 3پولیس اہلکاروں کواغواء کر ...
مسلح افراد نےبارکھان اور خضدار سے 9مزدوروں اور 3پولیس اہلکاروں کواغواء کر لیا ، 3مزدور بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارکھان ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کرش پلانٹ سے 3 مزدوروں اور 3 پولیس اہلکاروں کو اغواء کرلیا ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق پولیس حکام کے مطابق کارروائی کرکے 3 اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا ہے جبکہ 3 مزدور تاحال اغواءکاروں کی تحویل میں ہیں۔

ایک اور واقعے میں خضدار کی سب تحصیل مولہ میں تعمیراتی کمپنی کے 6 مزدوروں کو اغوا ءکرلیاگیا ہے۔

پولیس کے مطابق اغواء کار مزدوروں کے زیراستعمال گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔