’’بھارت کا رن ریٹ تباہ ہو چکا ہے، 2 جیت بھی سیمی فائنل کی ضمانت نہیں‘‘، سپر 8 میں بھارت کی شرمنا ک شکست کے بعد بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا پیغام
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے معروف تجزیہ کار اور سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی بڑی شکست اور اس کے نتیجے میں نیٹ رن ریٹ (NRR) کے گرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اس بڑی شکست نے بھارت کے لیے سیمی فائنل کی راہ انتہائی مشکل بنا دی ہے۔
’’ایکس‘‘ پیغام میں وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ یہ 50 اوورز کا فارمیٹ نہیں بلکہ 20 اوورز کا کھیل ہے، جہاں شکست کا اتنا بڑا مارجن ناقابلِ تلافی نقصان پہنچاتا ہے۔
ان کے مطابق شکست کے بڑے فرق کی وجہ سے بھارت کا نیٹ رن ریٹ مکمل طور پر گر چکا ہے۔ اگرچہ بھارت کے ابھی2 میچز باقی ہیں لیکن ناقص رن ریٹ کی وجہ سے یہ خدشہ موجود ہے کہ دونوں میچز جیتنے کے باوجود بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہو سکتا ہے۔
