چارسدہ میں پولیو ٹیم کی محافظ پولیس پر حملہ میں بچے سمیت چھ پولیس اہلکار ہلاک

چارسدہ میں پولیو ٹیم کی محافظ پولیس پر حملہ میں بچے سمیت چھ پولیس اہلکار ہلاک

پولیس اہلکار پولیو ٹیم کی حفاظت کے لئے جا رہے تھے

چارسدہ میں پولیس وین پر حملہ میں بچے سمیت چھ پولیس اہلکار ہلاک
کیپشن: Blast

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) چارسدہ میں سرڈھیری بازار میں پولیس وین کے قریب دھماکے سے ایک بچے سمیت چھ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔یہ پولیس اہلکار پولیو ٹیم کی حفاظت کے لئے جا رہے تھے لیکن سر ڈھیری بازار کے قریب بم دھماکے کا نشانہ بن گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا جس سے دو اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے،دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،چار زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دو زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اہلکار پولیو ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے تھانہ سرڈھیری جا رہے تھے کہ راستے میں وین کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ذرائع کے مطابق بم سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی مردان کے مطابق چار کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا اور یہ ایک سائیکل میں نصب تھاجبکہ اس میں بال بیرنگ بھی استعمال کیے گئے۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ دھماکے کی آواز شدید تھی اور دور دور تک سنی گئی۔

مزید :

چارسدہ -Headlines -