جنوبی افریقہ کی کان سے6.3ارب روپے کا نیلا ہیرا دریافت

جنوبی افریقہ کی کان سے6.3ارب روپے کا نیلا ہیرا دریافت
جنوبی افریقہ کی کان سے6.3ارب روپے کا نیلا ہیرا دریافت
کیپشن: Blue Diamond

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پریٹوریا (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کی کلینن نامی کان سے نیلے رنگ کا 29.6 کیرٹ نایاب ہیرا دریافت ہوا ہے جس کی مالیت 6.3ارب روپے بیان جی جارہی ہے۔اس ہیرے کو پیٹرا ڈائمنڈز نامی کمپنی نے جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا کی کلینن کی کان سے دریافت کیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پتھر کلینن کی کان سے دریافت ہونے والے پتھروں میں سے انتہائی غیر معمولی ہے۔پیٹرا ڈائمنڈز نے گذشتہ برس بھی 25.5 کیرٹ کا ایک نیلا ہیرا دریافت کیا تھا اور 1.78ارب روپے میں فروخت کیا تھا۔پیٹرا ڈائمنڈز نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ہیرے کی ٹون اور کلیرٹی بہت غیر معمولی ہے۔ جنوبی افریقہ کی کلینن نامی کان سے سینکڑوں بڑے پتھر دریافت ہو چکے ہیں اور یہ نیلے ہیروں کی پیداوار کی وجہ سے مشہور ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -