بلڈ پریشر سے نجات کے لئے بہترین غذائیں

بلڈ پریشر سے نجات کے لئے بہترین غذائیں
بلڈ پریشر سے نجات کے لئے بہترین غذائیں

  


کراچی(نیوزدیسک)آج کے ماحول میں ذہنی تناﺅ اور کھانے کی عادات کی وجہ سے بلڈ پریشر کی بیماری عام ہو رہی ہے لیکن اگر ہم معمولی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تو بلڈ پریشر جیسی موذی بیماری سے بچاجا سکتا ہے۔بلڈ پریشر پر قابو رکھنے کے لئے اپنے روزانہ کے کھانے میں 1500ملی گرام نمک کی مقدار کم کردیں۔ اس کے علاوہ آئیے چند ایسی غذائیں جانتے ہیں جو استعمال کر کے بلڈ پریشر پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

دنیا کی واحد خاتون جس نے 5 سال کی عمر میں صحت مند بچے کو جنم دیا ،جاننے کیلئے کلک کریں

سرخ گوشت کی نسبت سفید گوشت کا استعمال

تحقیق میں یہ ثابت ہواہے کہ سفید گوشت(مرغی اور مچھلی) استعمال کرنے سے بلڈ پریشر بڑھنے کا اندیشہ بہت کم ہوتا ہے لیکن اس کے برعکس سرخ گوشت (بیف اور مٹن)استعمال کرنے سے بلڈ پریشر کا اندیشہ ہوتا ہے۔

لہسن

دنیا بھر میںلہسن کا استعمال کیا جاتا ہے اور اس کی وجہ یہی ہے کہ یہ انسانی جسم کے کئے انتہائی مفید ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ لہسن باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں انہیں بلند فشار خون کا مسئلہ کم رہتا ہے۔ دل کے جملہ امراض کے لئے بھی لہسن کے فوائد بے شمار ہیں۔

پیاز اور شہد

اگر آپ کوبلڈ پریشر کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر درپیش ہے تو ایک چائے کا چمچ پیاز کا پانی لے کر اس میں دو چمچ شہد ملا کر روزانہ پئیں اور بلڈ پریشر سے نجات حاصل کریں۔

گاجریں

گاجریں اور پالک لے کر اس کا جوس بنا لیں اور روز استعمال کریں۔ اس سے آپ کا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہے گا۔

لال مولی

اس کا جوس دن میں دو بار استعمال کرنے سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...