چھوٹی سی غلطی پر داعش کی جانب سے شہری کو خوفناک سزا

چھوٹی سی غلطی پر داعش کی جانب سے شہری کو خوفناک سزا
چھوٹی سی غلطی پر داعش کی جانب سے شہری کو خوفناک سزا

  


دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام اور عراق میں قائم کی گئی داعش کی خلافت میں بظاہر بالکل بے ضرر اور معمولی افعال کو جرائم قرار دے کر نہایت سخت سزائیں دینے کا عمل بھرپور شدت سے جاری ہے۔ برطانوی اخبار ”ڈیلی میل“ کے مطابق شام کے شہر بجاق میں دو سازندوں کو محض اس بات پر 90 کوڑوں کی سزا سنا دی گئی کہ ان کے پاس موجود الیکٹرانک کی بورڈ کو خلاف شرح قرار دے دیا گیا تھا۔

انٹرنیٹ پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سازندے کو سرعام سینکڑوں لوگوں کے سامنے کھڑا کر کے کوڑے لگائے جا رہے ہیں اور کچھ تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں جن میں کی بورڈ اور ایک بانسری کے ٹکڑے دکھائے گئے ہیں۔ ایک اورشخص کو سگریٹ سمگل کرنے پر 50 کوڑے لگائے گئے جبکہ کبوتر پالنے کے جرم میں مشرقی عراق سے 15 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

برطانیہ میں محض 6روز کے بچے نے اپنے گردے عطیہ کر دیئے

عراقی شہر موصل سے یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ 13 نوجوانوں کو عراق اور قطر کے درمیان ہونے والا ایشیاءکپ فٹ بال میچ دیکھنے پر فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا کر کے گولیوں سے اڑا دیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ پر اس وقت سینکڑوں ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں لوگوں کے ہاتھ کٹتے ہوئے، کوڑے لگتے ہوئے اور سنگسار کئے جانے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

مزید : جرم و انصاف


loading...