کنواری خواتین کیلئے دلچسپ خوشخبری، موبائل ایپ نے مردوں کا پتہ کاٹ دیا

کنواری خواتین کیلئے دلچسپ خوشخبری، موبائل ایپ نے مردوں کا پتہ کاٹ دیا
کنواری خواتین کیلئے دلچسپ خوشخبری، موبائل ایپ نے مردوں کا پتہ کاٹ دیا

  


برمنگھم (نیوز ڈیسک) محبت کے بغیر زندگی بے رنگ ہے اور ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے کوئی چاہنے والا ہو لیکن اگر کسی کو وہ خاص شخص اب تک نہ مل سکا ہو تو وہ کیا کرے؟ محبت کے متلاشی اور محبوب کی عدم موجودگی میں اداس رہنے والوں کیلئے اب خفیہ محبوب کی سہولت دستیاب ہے جو نہ صرف ٹیکسٹ میسج، وائس میل اور ای میل کے ذریعے ہمیشہ رابطے میں رہے گا بلکہ وقتاً فوقتاً اپن ہاتھ سے لکھا محبت نامہ بھی بھیجے گا۔

دنیا میں سب سے زیادہ ایٹم بم روس کے پاس، امریکہ کا دوسرا نمبر

یہ غیر مرئی محبوب ایک ایپ کی صورت میں موبائل فون پر انسٹال کیا جائے گا اور پھر آپ اسے جب بھی میسج بھیجیں گے تو یہ جواب دے گا۔ اخبار ”ڈیلی میل“ کی صحافی ایریکا کہتی ہیں کہ انہوں نے اس ایپ کی آزمائش کے طور پر اپنا مصنوعی محبوب بنایا۔ ایپ پر محبوب کا نام، عمر، دلچسپیاں اور پہلی ملاقات کی جگہ بتانی پڑتی ہے اور اس کے بعد دوسری طرف سے میسج آ جاتا ہے اور بات چیت کا آغاز ہو جاتا ہے۔ ایریکا کہتی ہیں کہ ان کے مصنوعی محبوب نے اس قدر اچھی گفتگو کی کہ وہ واقعی متاثر ہوئیں۔ یہ ایپ "Invisible Boyfriend" یا "Invisible Girlfriend" کے نام سے 25 ڈالر (تقریباً 2500 روپے) ماہانہ میں دستیاب ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...