آزادی اظہار کی آڑ میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے: لارڈ نذیر احمد

آزادی اظہار کی آڑ میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے: لارڈ نذیر ...

 لندن( آن لائن )برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیر احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کو بھارتی ایجنسیاں افغانستان میں تربیت دے رہی ہیں۔ ان خیالات کااظہار لارڈ نذیر نے سانحہ پشاور کے شہداء4 کے چہلم کے سلسلہ میں ایسٹ لندن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ پاکستانی فوج آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کو ختم کر رہی ہے، لیکن ہمسایہ ملک بھارت دہشت گردوں کو امداد اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔ لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ پیرس میں ہونے والا واقع قابل مذمت ہے۔ آزادی اظہار کی آڑ میں یورپ بھر میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ برطانیہ کے مسلمان آئندہ الیکشن میں امتیازی سلوک کرنے والی پارٹیز کو ووٹ نہ دیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...