تر ک حکومت چند ماہ کی مہمان رہ گئی: اپوزیشن رہنما کا دعوی

تر ک حکومت چند ماہ کی مہمان رہ گئی: اپوزیشن رہنما کا دعوی

 انقرہ( آن لائن )ترکی کی اپوزیشن جماعت ’’ترکش نیشن موومنٹ‘‘ کے صدر دولت باتچالی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر رجب طیب اردگا ن کی حکومت چند ماہ کی مہمان ہے جو رواں سال سات جون تک ہی قائم رہے گی۔ اس کے بعد ملک میں نئے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہوں گے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں باہتچالی نے صدر طیب ایردوآن کی جماعت’’جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ‘‘(آق) اور کرد ستان لیبرپارٹی’’بی کاکا‘‘ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان دونوں جماعتوں کا انجام اب زیادہ دور نہیں رہا ہے۔ صدر ایردگا ن کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں۔ وہ اب بس سات جون تک ہی اقتدار کے مزے لوٹ سکیں گے۔ اس کے بعد انہیں قوم کو حساب دینا ہو گا۔شکست خوردہ اپوزیشن رہ نما نے اپنی ناکامی چھپاتے ہوئے حکمراں جماعت میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی اور وزیراعظم احمد داؤد اوگلو سے مطالبہ کیا کہ وہ صدر کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کابینہ کے سربراہ ہیں۔ انہیں تمام ریاستی اداروں کو اپنے ماتحت کر لینا چاہیے۔خیال رہے کہ دولت باہتچالی ترکی کی معروف سیاسی شخصیت ہیں لیکن ان کی جماعت ملک میں کوئی بڑا سیاسی معرکہ سر نہیں کر سکی ہے۔ وہ بیان بازی کے ذریعے ہی زیادہ تر اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتے پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال جون کے پہلے ہفتے میں ترکی میں حکومت ختم ہوجائے گی جس کے بعد دوبارہ انتخابات ہوں گے۔فی الوقت ان کی اس پیش گوئی کے پورے ہونے کے دور دور تک امکانات دکھائی نہیں دیتے کیونکہ گذشتہ برس ہی ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں صدر طیب ایردوآن کی جماعت (آق) عوام کی غیرمعمولی حمایت کے ساتھ کامیاب ہو ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...