قزاخستان کے دیہات میں نیند کی پراسرار بیماری،سینکڑوں مکین دوسرے علاقوں میں منتقل

قزاخستان کے دیہات میں نیند کی پراسرار بیماری،سینکڑوں مکین دوسرے علاقوں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 آستانہ(اے پی پی) قزاخستان کے ایک دیہات میں نیند کی پراسرار بیماری کے باعث لوگوں کو دوسری جگہ منتقل کرنا شروع کردیا گیا ہے ذرائع ابلاغ کے مطابق قزاخستان کے شمالی علاقے میں واقع کلاچی نامی گاؤں کے رہائشیوں کو گزشتہ دو سال سے نیند کی پراسرار بیماری نے گھیر رکھا ہے جس کی وجوہات کے بارے میں ڈاکٹروں کو تاحال کوئی اندازہ نہیں ہو سکا۔ ڈاکٹروں کے مطابق مذکورہ دیہات کے افراد اچانک سو جاتے ہیں اور پھر کئی روز تک نہیں جاگتے ۔‘ بیماری کا شکار افراد یادداشت میں کمی کی شکایت بھی کرتے ہیں جبکہ بعض افراد میں دوران نیند لغو باتیں کرنے کی شکایت بھی سامنے آئی ہے حکام کی جانب سے دیہات کے 582 افراد کو دوسری جگہ منتقل کرنا شروع کردیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -