برازیل،پولیس اہلکار نے معمولی تلخ کلامی پر پیشہ ور سرفر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

برازیل،پولیس اہلکار نے معمولی تلخ کلامی پر پیشہ ور سرفر کو فائرنگ کرکے قتل ...

 ریوڈی جنیرو (اے پی پی) برازیل میں پیشہ ور سرفر کو پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل کے 24 سالہ پیشہ ور سرفر ریکارڈو ڈوس سینٹوس کو ان کے گھرکے باہر معمولی تلخ کلامی پر ایک پولیس اہلکار نے انہیں تین گولیاں مار دیں جس کے بعد امدادی کارکنوں نے سینٹوس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا مگروہ جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گولی مارنے والا پولیس اہلکار چھٹیوں پر تھا جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے سیلف ڈیفنس کیلئے گولی چلائی۔ برازیلین حکومت کا کہنا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات پولیس اور فوج کے حکام مل کر کریں گے تاکہ مکمل اورجامع تحقیقات سامنے آئیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...