شہدا کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ،سید علی گیلانی

شہدا کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ،سید علی گیلانی

 سرینگر(کے پی آئی) چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس(گ) سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے شہدا کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور ہم بھارت کے جبری قبضے سے آزاد ہوجائیں گے۔ گذشتہ 25سال کے دوران میں ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو بھارتی افواج نے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے اور زندہ قومیں ان سرفروشوں اور جیالوں کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کرتیں، جو ان کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔سید علی گیلانی نے 21جنوری 90 کے سانحہ گاوکدل ، 25جنوری 90 کے ہندوارہ اور27جنوری 94 کے کپواڑہ قتل عام کے 21سال مکمل ہونے پر گاوکدل اور ملحقہ جات، ہندوارہ اور کپوارہ میں بالترتیب 21،25 اور 27جنوری کو مکمل ہڑتال اور دعائیہ مجالس منعقد کرنے کی کال دہراتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کیلئے ہیں۔ادھر حریت (ع) ترجمان نے سانحہ گاؤ کدل کی 25ویں برسی پر گاؤ کدل اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پیپلز پولیٹکل پارٹی سربراہ انجینئر ہلال احمد وار کی طرف سے 21جنوری کو دی گئی احتجاجی ہڑتال کی کال کو کشمیر میں جاری ظلم و جبر کی کاروائیوں کے خلاف احتجاج کا موثر طریقہ قرار دیتے ہوئے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے۔ کہ وہ اس خونین سانحہ میں شہید ہوئے افراد اور ان کے نصب العین کے حصول تک اپنی بھرپور یکجہتی کے اظہار اور کشمیر میں حقوق انسانی کی پامالیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں ۔دیتے ہوئے انسانی حقوق کے لیے سرگرم عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں کشمیر میں پیش آئے قتل عام کے تمام واقعات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے اور جنگی جرائم میں ملوث فورسز اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے تک لانے میں اپنا رول ادا کریں اور اس خطے میں مزید انسانی زندگیوں کے اتلاف کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔نئی دلی سے ایک ٹیلیفونک بیان میں گیلانی نے کہا کہ پچھلے 25سال کے دوران میں ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو بھارتی افواج نے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے اور زندہ قومیں ان سرفروشوں اور جیالوں کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کرتی ہیں، جو ان کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ سید علی گیلانی نے اپنے بیان میں سوپور میں جاں بحق ہوئے دو نوجوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا شہدا کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور ہم بھارت کے جبری قبضے سے آزاد ہوجائیں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...