جاپان نے دو مغوی شہریوں کو داعش سے چھڑانے کیلئے مدد مانگ لی

جاپان نے دو مغوی شہریوں کو داعش سے چھڑانے کیلئے مدد مانگ لی

لندن (اے پی پی) جاپان نے اپنے دو مغوی شہریوں کو داعش سے چھڑانے کیلئے امریکا اور فرانس سے مدد مانگ لی۔ داعش کی طرف سے جاری ایک ویڈیو میں دو جاپانی شہریوں کی رہائی کے عوض20 کروڑ ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ فومیو کائی شیڈانے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری اور فرانسیسی ہم منصب لارنٹ فابیٹس سے فون پر گفتگو کے بعد ایک بیان میں کہا کہ دونوں وزراء خارجہ نے اس سلسلہ میں جاپان کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔

جاپانی وزیرخارجہ نے کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک سے اپنے مغوی شہریوں بارے خفیہ معلومات کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ جاپانی وزیرخارجہ ان دنوں برطانوی دارالحکومت لندن میں موجود ہیں۔ وہ امریکی قیادت میں فوجی اتحاد کی داعش کے خلاف کارروائیوں پر بات چیت میں مصروف ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...