بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا کوئی آئینی حق حاصل نہیں: شبیرشاہ

بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا کوئی آئینی حق حاصل نہیں: ...

  



 سرینگر(کے پی آئی)سربراہ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی شبیر احمد شاہ نے 26جنوری کے موقع پر ریاست میں ہڑتال کرنے کی اپیل دہراتے ہوئے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا کوئی آئینی حق حاصل نہیں کیونکہ جموں کشمیر ،بھارت کا کبھی بھی اس کا آئینی حصہ رہا ہے اور نہ ریاست میں اس کے فوجیوں کی جانب سے نہتے عوام کے تئیں اس کے روا رکھے گئے رویہ کی بنیاد پر اسے یہ دن منانے کا کوئی جواز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے سبھی لوگوں اور باالخصوص ریاستی دانشگاہوں ،سکولوں اورر کالجوں میں زیر تعلیم طلبا کو یوم جمہوریہ کی تقریبات سے لا تعلق رہنے کی مخلصانہ استدعا کرتے ہوئے شبیر احمد شاہ نے کہا کہ یہ بات ہمیں زیب نہیں دیتی کہ ہم ان لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہ کر ان تقریبات کا حصہ بنیں جن کے ہاتھ ہمارے معصوموں کے خون سے رنگے ہوئے ہوں ۔شبیر احمد شاہ نے یہ بات واضح کی کہ ہمیں بھارت کے لوگوں سے کوئی پر خاموش نہیں اور نہ ہمیں بھارت کی سالمیت سے خوامخواہ کی بیر ہے۔ لیکن ریاست میں بھارت کی ایک قابضانہ حثییت کو دیکھتے ہوئے ہمیں یہ کہنے کا حق حاصل ہے کہ یہ دن ریاستی عوام کے لئے ایک سیاہ ترین دن ہے ۔شبیر احمد شاہ نے کہا کہ ایک ایسے ماحول میں جہاں سانس لینے کے لئے بھی حکام سے پیشگی اجازت لینے کی ضرورت ہو ،وہاں اس طرح کا دن منایا جانا کسی مذاق سے کم نہیں ۔شبیر احمد شاہ نے بھارتی حکام پر واضح کیا کہ کشمیر کے سلسلے میں ان کی پالیسی ایک زعم باطل ہے اور طاقت کے نشے میں بھارت کی عملداری صفر کے برابر ہے ۔انھوں نے کہا کہ جموں کشمیر کا بچہ بچہ بھارتی قبضے کے خلاف سینہ تا نے آزادی کے حصول کے لئے اپنے مشن پر عمل پیرا ہے ۔انھوں نے بھاری زعماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ دنیا میں بدلتے وقت کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے اورریاست میں استصو اب رائے منعقد کراکے لوگوں کے رائے کا حترام کرئیں ۔

مزید : عالمی منظر


loading...