بھارت ریاست میں دانستہ طور پرخطر حالات پیدا کرنے کے درپے ہے،تحریک حریت

بھارت ریاست میں دانستہ طور پرخطر حالات پیدا کرنے کے درپے ہے،تحریک حریت

 سرینگر(کے پی آئی)تحریک حریت نے کہاہے کہ تنظیم کابنیادی مقصد اور مشن اسلام کا بول بالا اور بھارت سے کشمیر کی آزادی ہے اور ہماری پکار دین کی طرف ہے۔ ہم وطنیت، سیکولر ازم یا سوشل ازم کی طرف نہیں بلاتے ہیں، بلکہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں، مگر اس نظام کو قائم کرنے میں مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور بھارت کا جبری قبضہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور جب تک مسئلہ کشمیر کو یہاں کے عوام کی مرضی اور قربانیوں کے تناظر میں حل نہ کیا جائے اس وقت تک تحریک حریت اپنی پرامن سیاسی اور دینی جدوجہد جاری رکھے گی۔نئے تنظیمی سال کی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے اسلام آباد اور پلوامہ اضلاع کے اجتماعات اراکین منعقد کئے۔ دونوں اضلاع کے اجتماعات تحریک حریت کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ ان کے ہمراہ تحریک حریت کے صوبائی صدر امیرِ حمزہ، صدور اضلاع اور دیگر مرکزی ذمہ داران بھی تھی۔ صحرائی نے دونوں اضلاع میں تحریک حریت کی سرگرمیوں کا جائیزہ لینے کے ساتھ ساتھ اراکین کا محاسبہ بھی کیا اور ان سے تحریک حریت کے ساتھ ایمان کی بنیاد پر وابستہ رہنے کے لیے تجدید عہد لیا۔ صحرائی نے کہا کہ تحریک حریت یہاں کی تنظیموں میں محض ایک اور اضافہ نہیں ہی، بلکہ تحریک حریت ایک تحریک اور مشن ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا بنیادی مقصد اور مشن اسلام کا بول بالا اور بھارت سے کشمیر کی آزادی ہے اور ہماری پکار دین کی طرف ہی۔ ہم وطنیت، سیکولر ازم یا سوشل ازم کی طرف نہیں بلاتے ہیں، بلکہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں، مگر اس نظام کو قائم کرنے میں مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور بھارت کا جبری قبضہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اور جب تک مسئلہ کشمیر کو یہاں کے عوام کی مرضی اور قربانیوں کے تناظر میں حل نہ کیا جائے اس وقت تک تحریک حریت اپنی پرامن سیاسی اور دینی جدوجہد جاری رکھے گی۔ لہذا ہمارے اراکین کو شعور کی بیداری کے ساتھ تحریک حریت کے ساتھ وابستہ ہونا چاہیے اور تحریک حریت کے پروگرام کو گھر گھر پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہی۔ انہوں نے کہا بھارت جموں وکشمیر میں جان بوجھ کر پرخطر حالات پیدا کررہا ہی، جس سے برصغیر میں امن درہم برہم ہوچکا ہی۔ انہوں نے کہا ان حالات میں ہمارے اراکین کو بلند کردار، بلند اخلاق اور اچھے صفات پیدا کرنا ہوں گی۔ یہی ہماری میراث ہے اور اسی بلند کردار کی بدولت ہم ظلم وجبر کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ اِدھر تحریک حریت ضلع سرینگر کے زیرِ اہتمام نوا کدل میں صدرِ ضلع راجہ معراج الدین کی قیادت میں سیرتی اجتماع منعقد ہوا۔ اجتماع میں رسول رحمتؓ کی پاک زندگی پرروشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے کہا موجودہ بگاڑ سے نجات حاصل کرنے کے لیے رحمت للعالمین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا لازمی ہے اور محمد رسول اللہؓ کی اطاعت ہی میں دنیاوی اور اخروی فلاح ہی۔ اس دوران میں تحریک حریت نے سعدہ پورہ سوپور معرکے میں شہید ہونے والے دونوں سرفروشوں کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان سرفروشوں کی شہادتیں مظلوم ومحکوم قوم کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں، جس کی حفاظت کرنا پوری قوم پر فرض ہی۔ ادھر شعبہ دعوت وتبلیغ کے معاون بشیر احمد قریشی پکھر پورہ گیا اور وہاں شہید ہوئے نوجوان کے گھروالوں سے تعزت پرسی کی اور ان کی ڈھارس بندھائی۔

مزید : عالمی منظر


loading...